ابنا: بحرين ميں ايک بارپھر ملک گير مظاہرے ہوئے ہيں جن ميں بحريني عوام نے آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا- بحريني سيکورٹي فورس کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود جسے سعودي عرب کي فوجوں کي بھي پشتپناہي حاصل ہے بحريني مظاہرين نے بحرين کے مختلف شہروں ميں مظاہرے کرکے ملک ميں آزادي اور جمہوريت کے حق ميں نعرے لگائے- مظاہروں کے شرکا نے بحريني حکومت کے ظالمانہ اقدامات کي مذمت کي اور بحرين کے بادشاہ سے مطالبہ کيا کہ فوري طور پر اقتدار سے کنارہ کش ہوجائے - مظاہرين پر ملکي اور غير ملکي فوجيوں کي فائرنگ سے متعدد افراد زخمي ہوگئے- دوسري طرف بحريني حکومت رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور مظاہرين کو کچلنے کے لئے کرائے کے غنڈوں سے بھي کام لے رہي ہے - بحرين کے عوام نے شمالي شہر المحرق ميں امام محمدتقي عليہ السلام کے يوم شہادت کے موقع پر بحريني وزارت داخلہ کي طرف سے ہر طرح کے جلوس عزا نکالنے پر پابندي کے باوجود سڑکوں پر نکل کر امام محمدتقي عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے سينہ زني و نوحہ خواني کي- بحرين کي وزارت داخلہ نے اپنے بيان ميں کہا تھا کہ کسي بھي طرح کے جلوس عزا اور سينہ زني و نوحہ خواني کي صورت ميں سخت کاروائي کي جائے گي-خبروں کے مطابق جب بحريني مسلمانوں نے جلوس عزا برآمد کيا تو سيکورٹي فورس کے بجائے حکومت کے کرائے کے ايجنٹوں اور غنڈوں نے عزاداروں پر حملہ کيا- بحريني حکومت کے کرائے کے ان غنڈوں نے سوگواروں پر پتھروں سے حملہ کيا اور ان کي کاروں کو نقصان پہنچايا- اس حملے ميں متعدد سوگوار زخمي ہوگئے- اس لڑائي کے دوران بحريني سيکورٹي فورس جس کو سعودي عرب کي فوج کي پشتپناہي حاصل ہے لڑائيوں کو روکوانے کے بہانے جائے واقعہ پر پہنچ گئي اور پھر جلوس عزا کے شرکا پر آنسو گيس اور صوتي بموں کا استعمال کيا - بحرين ميں گذشتہ فروري ميں حکومت مخالف تحريک کے آغاز سے اب تک آل خليفہ حکومت نےمظاہرين کو کچلنے کے لئے مختلف روشوں کا سہارا ليا ہے جن ميں عام شہريوں کا قتل عام ، گرفتاري ، قيد کے دوران ايذائيں ، طويل المدت قيد اور پھانسي کي سزا جيسے ہتھکنڈے شامل ہيں اس کے علاوہ بھي بحريني حکومت بہت سے غيرقانوني طريقوں کو استعمال کررہي ہے -اس درميان بحرين کے عوام حکومت کے ظالمانہ اقدامات کي پروا کئے بغير اس کوشش ميں ہيں کہ اپني تحريک پرامن طريقے سے جاري رکھيں - اسي سلسلے ميں بحرين کے جزيرہ سترہ کے شہريوں نےفرزند رسول امام محمد تقي عليہ السلام کے يوم شہادت کي مناسبت سے منعقدہ مجالس اور جلوس عزا کے اختتام پرحکومت مخالف مظاہروں کے دوران شہيد ہونےوالوں کي قبروں پر حاضري دي اور ان قبروں پرشمع جلاکر انہيں خراج عقيدت پيش کيا -
...........
/169